Take a fresh look at your lifestyle.

فلیٹ میں اکیلے رہنے والی بزرگ خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد

کولکاتا،/13اگست:کولکاتا میں تنہا رہنے والی بوڑھی عورت کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس کی شناخت آرتی مشرا کے نام سے ہوئی ہے۔ بدھ کی رات مقامی لوگوں سے اطلاع ملنے کے بعد کولکاتا پولس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ان کے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر لاش برآمد کی۔ جمعرات کی صبح لال بازار میں کولکاتا پولس ہیڈ کوارٹر نے بتایا گیا ہے کہ آرتی مشرا جنوبی کولکاتا کے جوکا کے علاقے میں رہائشی کمپلیکس فلیٹ میں تنہا رہتی تھیں۔اس کا شوہر بھی کام کے سلسلے میں باہر رہتا ہے اور بیٹا اور بیٹی بھی نوکری کی وجہ سے ممبئی میں رہتے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ بوڑھی خاتون فلیٹ میں تنہا رہتی تھی۔ کئی دن تک کسی نے انہیں باہر نہیں دیکھا تھا۔اس کے بعد کمرے سے بہت بدبو آ رہی تھی جس کے بعد بدھ کی رات مقامی لوگوں نے ہریدیو پور پولس اسٹیشن پر فون کیا۔ جب پولس موقع پر پہنچی تو اندر سے بند دروازہ کھولا اور دیکھا کہ کمرے کے اندر وہ مردہ پڑی تھی اور لاش سڑ رہی تھی۔اس کو فوری طور پر اٹھایا گیا اور رسمی کاروائی مکمل کرنے کےلئے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جانچ پڑتال کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔واضح ہو کہ چار پانچ دن پہلے اس کی موت ہوگئی تھی۔نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ضعیفہ کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.