Take a fresh look at your lifestyle.

کلکتہ یونیورسٹی کا گھر بیٹھے آن لائن ایگزام دینے کا موقع

کولکاتا،2،ستمبر:کلکتہ یونیورسٹی نے گریجویشن اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے امتحان سے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ سطح کے امتحانات آن لائن ہوں گے۔ بدھ کے روز کلکتہ یونیورسٹی کی چانسلر سونالی چکرورتی بندھوپادھیائے نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔امتحان دینے کے لئے ایک خاکہ تیار کیا گیا تھا۔جس کے مطابق طلباءکو گھر پر ہی کتاب کھول کر امتحان دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ ہر کالج مینجمنٹ کو ایک سوالیہ پیپر بھیجا جائے گا۔کالج مینجمنٹ ورچوئل ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعہ مذکورہ سوالیہ پیپر طلباءکو بھیج سکے گی۔سوالیہ پیپر بھیجنے کے بعد طلبا کو جواب لکھنے کےلئے 24 گھنٹے دیئے جائیں گے۔ طلباءکو گھر بیٹھے امتحان دینا ہوگا۔اس کے بعد آن لائن کاپی جمع کروانی ہوگی۔اسی کے ساتھ وہ لوگ جو آن لائن شیٹ جمع نہیں کرسکتے ہیں وہ اپنے کالج کے کیمپس میں جاسکتے ہیں اور جوابی کاپی جمع کراسکتے ہیں۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق تمام کالجوں کو اس معاملے میں ہدایت دی گئی ہے۔ طلباءکی جوابی کتاب کو مذکورہ کالج کے اساتذہ دیکھیں گے۔یہ امتحان 18 اکتوبر تک ختم ہونا ہے جبکہ نتائج 31 اکتوبر تک اعلان کیے جانے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے پیر کے دن وائس چانسلرز سے گریجویشن اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے امتحان کے لئے ایک میٹنگ کی تھی۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گریجویشن اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے امتحانات یکم اکتوبر سے شروع ہوں گے۔اسی کے ساتھ ہی ، 31 اکتوبر تک امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق یو جی سی کی تمام ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں امتحانات ہوں گے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کا آخری سیمسٹر 18 ستمبرتک جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.