Take a fresh look at your lifestyle.

یوجی سی نئے قواعد کے بعد کولکاتا یونیورسٹی کے امتحانات اب آن لائن

کولکاتا ، 19 ستمبر:کروناوائرس کے عتاب نے جہاں عالمی نظام کاروبار و تعلیمی درس گاہوں کو آن لائن امتحانات کروانے پرمجبور کردیا ہے۔ اب یوجی سی نے بھی اس وبائی مرض کے دباﺅ میںآکر حفاظتی تدابیر کی پاسداری کرتے ہوئے آن لائن امتحانات کو لاگو کردیا ہے۔ اب امتحانات تعلیمی درس گاہوں میں نہیں ہوں گے یونیورسٹی کے امتحانات اب آن لائن کے ذریعہ ہوں گے۔ کھلے کتابوں کازمانہ گزر گیا۔ خود احتسابی نظام کو فروغ دیاگیا ہے۔ مگراس طرح کے آن لائن امتحانات سے ڈگری پانے میںدقتیں زیادہ ہوں گی۔اس کے بعد سے ہی متبادل امتحانات کے بارے میں ماہر تعلیم بھی سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ اوریہ حل نکالا کہ سوالات کے بوجھ کو کم کیاجائے گا ۔ امتحان 2سے3 گھنٹے کے اندر ہوں گے ۔ ایسا یوجی سی کے خط ملنے کے بعد سے شروع ہوگیا ہے ۔ اب کولکاتا یونیورسٹی کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہے آن لائن امتحانات کے لئے انفراسٹرکچر کی آسانیاں۔ اب کولکاتا یونیورسٹی ان مسائل پربھی جلد عبور پاجائے گی۔ حالانکہ بنگال کی دیگر یونیورسٹی ابھی تک اس خبر سے لاعلم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.