Take a fresh look at your lifestyle.

فرضی کال سینٹرکے الزام میں 9 گرفتار مرسیڈیز کارسمیت لاکھوں روپئے ضبط

کولکاتا،/12اگست: کولکاتا پولس نے شہر میں چلنے والے جعلی کال سنٹر کا پردہ فاش کردیا۔ راتوں رات بھر تلاشی مہم کے بعد پولس نے اس دھوکہ دہی میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے لاکھوں روپے نقد کے علاوہ متعدد لیپ ٹاپ اور ایک مرسڈیز کار ضبط ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز پولس نے شیخ ونود نامی ایک بدنام زمانہ فراڈی کو گرفتار کیا تھا۔اس سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد پولس کو اس جعلی کال سینٹر کے بارے میں پتہ چلا تھا۔ جانچ ٹیم کو پتہ چل گیا تھا کہ پراگتی میدان پولس اسٹیشن کے علاقے اور پرتاپ دتیہ روڈ کے علاقے میں جعلی کال سینٹرز چلائے جارہے ہیں۔جس کے بعد پولس نے ان دونوں مقامات پر چھاپہ مارا۔ پراگتی میدان پولس اسٹیشن کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد واقعے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کا نام کانتا پرساد چورسیا ، ڈیوڈ جیسوال ، راجندر دوویدی اور سرجیت واشنو کے نام سے بتایا جارہا ہے۔ ان سے چار کمپیوٹرز ، تین ہارڈ ڈسک اور چار موبائل فون قبضے میں لئے گئے۔اسی دوران پرتاپ دیتیا روڈ پر چھاپے کے بعد سندیپ کمار سا ، فریاد ربانی ، محمد صہیب یوسف ، محمد اعجاز خان اور شاہن سنگھ نامی پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان ملزمان سے 4 لاکھ 6 ہزار روپے ضبط کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 6 لیپ ٹاپ ، ایک کمپیوٹر اور ایک مرسڈیز کار بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولس ان سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس کے بارے میں معلوم کیا جارہا ہے کہ ان کے ساتھ اور کون ملوث ہے۔اس سے آگے ان کی کیا بڑی سازش تھی۔ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کررہی ہے کہ گینسٹر شیخ ونود کی تھی یا نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.