Take a fresh look at your lifestyle.

کار میں اچانک آگ سے سراسیمگی

0

سلی گوڑی،27،جون :سلی گوڑی کے بدھان مارکیٹ کے قریب سنیچر کی سہ پہر بہار نمبرکی ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جیسے ہی کار میں آگ لگی آس پاس کے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر انجن نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کردیا۔ کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ میں کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر جھلس گیا۔ ادھر پانی ٹنکی چوکی کی پولس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی چھان بین شروع کردی۔ پولس نے گاڑی قبضے میں لے کر اپنے ساتھ لے گئی۔ دوسری طرف بہار نمبرکی گاڑی کی آمد کے حوالے سے بھی بہت زیادہ اشتعال دیکھا جارہا ہے۔ جیسے ہی مارکیٹ کے پاس کھڑی کار میں آگ لگنے کی اطلاع ملی بدھان مارکیٹ بزنس کمیٹی کے ممبر اور ایس جے ڈی کی وائس چیئرمین نینٹو پال بھی موقع پر پہنچ گئے۔ بہار نمبر گاڑی کی آمد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے پولس سے پورے معاملے کی تحقیقات کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.