Take a fresh look at your lifestyle.

سی بی آئی عدالت کافیصلہ انصاف اورجمہوریت کاقتل: عبدالعزیز

کولکاتا30 ستمبر:معروف ملی و سماجی لیڈر اورصحافی جناب عبدالعزیز نے آج بابری مسجد کے سلسلے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو انصاف کاخون بتایاجس نے مسجد کے انہدام میں ملوث سبھی 32 ملزمان کوناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری الذمہ قرار دیا۔ عبدالعزیز نے کہاکہ بابری مسجد کاانہدام کی تصویریں اورویڈیوز دنیا بھرنے دیکھی جس میں مسجد کے انہدام کے ساتھ ہی اومابھارتی، مرلی منوہر جوشی کے کندھے سے لپٹ گئیں. انہوں نے مٹھائی بانٹے، کلیان سنگھ نعرہ لگارہے تھے ایک دھکا اوردو بابری مسجد گرادو اوریہ سب آج بھی ویڈیوز اورآڈیو میں موجود ہے لیکن سی بی آئی کی خصوصی عدالت کویہ سب نظر نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں لگتا کہ یہ عدالت کافیصلہ ہے بلکہ ایسا لگتاہے کہ یہ مرکزی حکومت کافیصلہ ہے۔ عدالت نے دو دومرتبہ انصاف کاخون کیا ہے جب منہدم مسجد کی جگہ آستھا کی بنیاد پر مندر بنانے کےلئے دے دی اوراب تمام خاطیوں کو بری الذمہ کرنے کامطلب یہ ہے کہ اب اس ملک میںانصاف بھی بکنے لگا ہے۔ جس طرح سے یہ فیصلے مسلمانوں کے خلاف سامنے آرہے ہیں اس سے مسلمانوں کو یہ احساس ہورہاہے کہ اب اس ملک سے جمہوری اورسیکولر حکمرانی ختم ہوچکی ہے اوراب صرف جبرو تشدد کی حکمرانی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.