کولکاتا،12،ستمبر: پولس ذرائع سے ملی خبر کے مطابق محمد سلیمان ولد مرحوم محمد سلطان جو تپسیا کا رہنے والا ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے سی ای ایس سی کا آفیسر بن کر کولکاتا کے مختلف علاقوں میں راجہ بازار،کیلا بگان،خضر پور، مٹیا برج و دیگرعلاقوں میں جاکر لوگوں کو بجلی بل کی ادائیگی کے نام پر ٹھگتا تھا۔سلیمان نے جب 104 مدن موہن برمن اسٹریٹ کے رہنے والے ندیم حسنین کے گھر پہنچا اور 2245 روپئے کا نقلی بجلی کا بل دیکر اس سے روپئے حاصل کرنے کی کوشش کی۔ سلیمان کے اس بات پر ندیم کو یقین نہیں ہوا اور اس کو یہ پورا معاملہ ہی جعلسازی لگا۔اس نے فوراً ہی جوڑا سانکھو تھانے میں اس کی شکایت درج کرائی۔تھانے کی پولس نے فوری کاروائی شروع کی اور اپنے ذرائع سے معلومات حاصل کیا اور ملزم محمد سلیمان کو کیلا بگان سے متصل ایم جی روڈ سے گرفتارکر لیا۔پولس نے سلیمان کو کورٹ میں پیش کیا ہے۔کورٹ نے مزید تفتیش کےلئے آئندہ 16 ستمبر تک سلیمان کو پولس حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔ جوڑا سانکھو تھانے کی پولس مزید تحقیقات کر رہی ہے کہ اس جعلسازی میں سلیمان کے ساتھ اور کون کون سے لوگ شامل ہیں۔
Comments are closed.