Take a fresh look at your lifestyle.

دن دہاڑے نوجوان پر چاقو سے حملہ

چوپڑا،15،جون : شمالی دیناج پور کے چوپڑا میں دن دہاڑے ہتھیار سے ایک نوجوان پر جان لیوا حملے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ شدید زخمی نوجوان کو نارتھ بنگال میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔زخمی نوجوان چوپڑا تھانہ علاقہ کا رہائشی ہے۔ چوپڑا بازار میں تاجر منظور عالم کی جوتوں کی دکان ہے۔ معلومات کے مطابق شفیق عالم نامی نوجوان اس کی دکان میں داخل ہوا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اس بارے میں ان کے مابین کافی عرصے سے جھگڑا ہوا۔ منظور عالم نے متعدد بار انتظامیہ سے اس میں مدد کی درخواست کی لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ اس ضمن میں زخمی نوجوان کے رشتے دار اور بی جے پی رہنما راشد العالم نے کہا کہ یہ حکمراں جماعت کی سازش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نوجوان کو کافی دنوں سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ اس پر چاقو سے حملہ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس کے زیر انتظام گرام پنچایت کے ممبر حسن کمال رانا نے بتایا کہ یہ واقعہ پرانی رنجش کا نتیجہ ہے۔میں ایسی حرکت کی سخت مخالت کرتا ہوں۔ انہوں نے اس کے پیچھے سیاست سے انکار کیا۔ اسلام پور کے ایس پی سچن مکر نے بتایا کہ ملزم نوجوان کو کچھ ذہنی بیماری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو پولس کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ فی الحال وہ ہیلتھ سینٹرمیں زیر علاج ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے کے بعد پولس گاو¿ں کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.