Take a fresh look at your lifestyle.

آل لیڈیز بیگ پر مشتمل خواتین انڈین چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری

کولکاتا،27جولائی: گلوبل نیٹ ورکس کی زبر دست حوصلہ افزائی سے آل لیڈیز لیگ(ایل ایل ایل) اور ویمنس اکانومک فورم(ڈبلو ای ایف) کی تشکیل عمل میں آئی اور انڈیا اس کا پیڈ کوارٹر بنا۔ انڈین ویمنس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈبلو آئی سی سی آئی) نے لانچ کیا ہے ویمنس انڈسٹری چیمبرس۔ ڈبلو آئی سی سی آئی پہلا قومی بزنس چیمبر ہے جو خواتین کے لئے ہے جو صرف خواتین کے لئے بنا ہے اور خواتین کے ذریعہ اس کی دیکھ دیکھ ہوگی اس کے کل ملاکر ۰۰۰۷ عہدہ داران ہیں اس نے اپنا دو طرفہ بزنس کا آغازکردیا ہے اور اس کے کونسل ۰۷+ ممالک میں ہیں جب کہ اس کا ہیڈ کوارٹر ہندوستان ہے اور اس کا بزنس عالمی سطح پر ہے جو تجارت کو فروغ دے گا اور جو کچھ بھی کام ہوگا وہ خواتین کے ذریعہ بھی عمل میں آئے گا۔
اس وقت اس کے ۰۵ ہزار سے زائد خواتین ممبران ہندوستان بھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور اس کی کمپنیاں خواتین کمپنیوں کے ذریعہ چلائی جا ئیں گے۔ اس کے بزنس کو بڑے پیمانے پر بڑھا وا دیا جائے گا جس میں حکومت ، سرکاری ادارے اور گلوبل سطح پر تجارت کے مواقع کھلیں گے اور ایک قومی ادارے کی حیثیت سے ۵ ٹریلیں یو ایس ڈی معیشت کو ابھارا جائے گا جس میں خواتین پر مشتمل کمپنیاں ہوں گی اور پروفیشنل افراد جو ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھیں گے صرف خواتین ہی کو موقع دیا جائے گا۔ آن بورڈ میں سوما کا خیر مقدم کرتے ہوئے ریجیئنل صدر برائے ایسٹرن رفیجیئن نے بتایا کہ ہم لوگ سنجید گی کے ساتھ اس بزنس کو بڑھا وا دینے کی فکر میں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.