Take a fresh look at your lifestyle.

وزیر اعظم نریندر مودی گر دوارہ، مسجد و چرچ کی افتتاحی تقریب میں بھی مد عو ہو سکتے ہیں: چندرا کمار بوس

کولکاتا،28جولائی: نیتا جی سبھاش چندر بوس کے بھتیجے چندر کمار بوس نے اپنے ایک بیان میں یہ کہا کہ ملک کے زیادہ تر لوگ وزیر اعظم نریند رمودی کے اجودھیا میں منعقد ”بھومی پوجن“ جو رام مندر کی خشت اول ہوگی شامل ہونے سے ناراض ہیں اور ان کی مخالفت میں لگے ہیں مگر ایسی مخالفت تصور ہند کے مترادف قرار پائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی ۵ اگست کو اجودھیان کا دورہ کرنے والے ہیں اسی دم رام جی کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔ چندرا کمار بوس جو بھارتی جنتا پارٹی کے خلاص نمائندے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایک بڑی شخصیت میں رام مندر ہی کیوں ان کو اگر دعوت ملے گی تو وہ گر دوارہ، مسجد اور چرچ کی افتتاحی تقریب میں جائیں گے۔ یہ ملک سیکولر ہے اور یہاں ہر مذاہب کو مساوی حق حاصل ہے تو ایسے میں جو بھی وزیر اعظم کو ۵ اگست کے دورے پر ناراضگی و مخالفت کا اظہار کر رہے ہیں وہ در اصل تصور ہند کی مخالفت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ۵ اگست کو اجودھیا میں رام مندر کا بھومی پوجن ہوگا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی شمولیت نہایت ہی معتبر ماناجا ئے گا۔ اے آئی ایم ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اس دورے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجودھیا میں ان کا جانا ملک کے دستور کی خلاف ورزی ہوگی کیونکہ سیکولرز دستور کے بنیادی ڈھانچے کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.