کولکاتا،17،ستمبر: جمعرات کے روز مہالہ کے موقع پر کولکاتا میں واقع علاقے چارو مارکیٹ میں ایک گھر سے ایک جوڑے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ چارو مارکیٹ کے علاقے میں واقع سی ایم ڈی اے کی رہائش گاہ سے ایک جوڑے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولس ذرائع کے مطابق جوڑے میں سے ایک کی لاش لٹکی ہوئی ملی تھی اور ایک کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ جوڑے کا چار ماہ کا بچہ چھ ماہ قبل فوت ہوگیا تھا۔ اس کے بعد یہ جوڑا کافی ذہنی دباو¿ کا شکار ہے۔اس جوڑے کا کا کاروبار تھالیکن لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے کاروبار کافیمتاثر ہو گیا جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پولس نے لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی ہے۔ ساتھ ہی یہ کیس خودکشی کا ہے یا قتل ہے۔ اسکی جانچ میں پولس ٹیم مصروف ہوگئی ہے۔
Comments are closed.