Take a fresh look at your lifestyle.

چیتے کے پنجرے میں پھنسنے سے عوام کو راحت

Cheetah pinjre me qaid

جلپائی گوڑی ،14،اپریل: منگل کی صبح جلپائی گوڑی ضلع کے ڈوارس کے چونابھٹی چائے باغ میں محکمہ جنگلات کے پنجرے میں ایک تیندوا پھنس گیا۔جس کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیتے کی موجودگی سے لوگوں میںکافی دہشت کا ماحول تھا۔آس پاس کے علاقوں میں چیتے نے خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔لوگوں نے بتایا کہ تیندوا مرغی، بکرا سمیت مزدورں کے علاقے سے مویشی لے جاتا تھا۔وہیں چیتے کے حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوچکے تھے۔ چیتے سے بہت زیادہ لوگ پریشان اور خوفزدہ تھے۔آج اسکارڈمحکمہ جنگلات نے تیندوے کو پکڑنے کےلئے محکمہ فاریسٹ کو اطلاع دی۔محکمہ جنگلات نے تیندوے کو پکڑنے کےلئے چائے باغ میں پنجرا لگایا۔منگل کی صبح چیتا محکمہ جنگلات کے پنجرے میں پھنس گیا۔ آج صبح پنجرے میں پھنسے ہوئے چیتے کو دیکھ کر لوگوں نے راحت کی سانس لی۔تیندوے کے پنجرے میں پھنس جانے کی اطلاع ملتے ہی ، بیناگوڑی وائلڈ لائف اسکوائڈ کے سپاہی چائے باغ میں پہنچے اور پنجرا سمیت تیندوے کو لے گئے۔ رینجر پردیپ رائے نے بتایا کہ تیندوے کے پنجرے میں پھنس جانے کی اطلاع ملتے ہی جنگل اسکواڈ کے اہلکاروں کو فوری طور پر چائے اسٹیٹ بھیج دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح چونا بھٹی چائے باغ کے 35 نمبر سیکشن میں تیندوہ محکمہ جنگلات کے پنجرے میں پھنس گیا۔ انہوں نے بتایا کہ چیتے کا جسمانی معائنہ کیا جارہا ہے۔تیندوے کو چیک اپ کے بعد اسے جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.