سلی گوڑی،19،جون :حال ہی میں لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے حملے میں 20 ہندستانی فوجیوں کی شہادت کے خلاف جمعہ کے روز باوگڈوگرا ایئرپورٹ مارکیٹ کے تاجروں نے چینی سامان جلا کر احتجاج کیا۔ ان تاجروں نے چین کے اس اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ آئندہ چینی سامان فروخت نہ کریں۔ مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر نے بتایا کہ چینی فوجیوں کے ذریعہ ہندستانی فوج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے چین کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے آنے والے دنوں میں چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔
Comments are closed.