Take a fresh look at your lifestyle.

آج چنسورہ میں بی جے پی والوں نے چینی صدر کا پتلا اور چینی مصنوعات نظر آتش کیا

             ہگلی 19/جون ( محمد شبیب عالم )  چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے پر آج پورا ہندوستان لگا ہوا ہے ۔ لوگوں نے یہ طئے کرلیا ہےکہ چین کو چین سے سونے نہیں دیاجائے گا ۔ اپنے ہندوستانی شہید جوانوں کا بدلہ چینی مصنوعات کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی لگاکر ہی لیا جائے گا ۔  چین سے بدلہ لینے کے لئے ابھی تمام سیاسی جماعتیں بھی ایک ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ کل چنسورہ کھادینا موڑ پر ترنمول والوں نے چینی مصنوعات کو نظر آتش کیا اور آج اسی جگہ پر ترنمول کی حریف جماعت بی جے پی والوں نے بھی وہی رخ اپنا تے ہوئے چینی صدر  جن پنگ کا پتلا بھی جلایا اور ساتھ ہی چین سے درآمد شدہ مصنوعات کو نظر آتش کرتے ہوئے لوگوں سے ان مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔  جمعہ کے روز دوپہر گیارہ بجے سے بی جے پی والوں نے یہ مظاہرہ شروع کیا اور گھنٹوں جارہی رہا ۔  یہ مظاہرہ ہگلی ضلع بی جے پی کے نائب سیکریٹری گوپال اپادھیائے ، نائب صدر کلیان بولیل اور سیکریٹری راجیو ناگ کے رہنمائی میں کیا گیا ۔  اس معاملے میں کلیان بولیل نے کہا کہ کورونا وائرس سے لوگ پریشان ہیں اور اسی درمیان چین کی اسطرح کی ناپاک حرکت کی ہم پرزور مخالفت کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی ہندوستانی حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ چین کو منھ توڑ جواب دیا جائے تاکہ اسے اس کی اوقات پتہ چل جائے ۔  ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کیا کہ چینی سامانوں کا بائیکاٹ کریں اور خالص ہندوستانی مصنوعات کا ہی استعمال کریں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.