Take a fresh look at your lifestyle.

شاردا، روز ویلی کی طرح اضلاع میں25 چٹ فنڈ کمپنیوںپرسی بی آئی کی عقابی نظر

کولکاتا،15ستمبر: شاردا گھپلے نے جاتے جاتے حکومت تک کو متزلزل کرکے چھوڑا تھا۔ اور ابھی تک اس گھپلے کا اثر بر سر اقتدار حکومت کیلئے درد سر بنا ہے۔ اس وقت جب کہ شار دا اور روز ویلی کی طرح ہائی پروفائل چٹ فنڈ معاملے کا فائنل چارج شیٹ سی بی آئی جمع کرنے کے درپے ہے۔ وہیں یہاں کے سراغ رسانوں کی نظر مغربی بنگال کے مختلف اضلاع کے لگ ابھگ 25عدد سرمایہ کاری کرنے والے اداروں پر بھی ہے۔ کولکاتا، ہوڑہ، شمالی24پر گنہ سے شروع کر کے ضلع کے مختلف مقامات میں ایسے چٹ فنڈ ادارے خود کے خون کے پانی کر کے سرمایہ کاری کا ہدف لیا ہے اور اسی چدٹ فنڈ میں بنگال کے ہزاروں لوگ بھی اپنے پیسے لگائے منافع کی امید میں لگے ہیں۔ یاد رہے کہ 2013 سے ریاست کے مختلف تھانے میں ان سرمایہ کاروں کے خلاف لا تعداد شکایتیں کی گئی ہیں اور اب یہ سارے سی بی آئی کے چنگل میں آئے ہیں مگر سراغ رسانوں نے واضح کر دیا ہے کہ ان چٹ فنڈ کے اصل مالک ابھی پولس کی گرفت سے دور ہیں ان کی تلاش جاری ہے ان چٹ فنڈ اداروں میں یہ نام زیادہ دیکھے جا رہے ہیں۔ کولکاتا ساو¿تھ ایونیو کے چٹ فنڈ مارگ رئلٹی شمالی 24پر گنہ، باراسات ایم پی مارکیٹنگ سروسیز لمیٹڈ، مدھیہ گرام آر ٹی سی رئیل ٹریڈ، ہیم نگر کایونین ایگرونگ لمیٹڈ، باگوہاٹی کا ایکسپریس کلٹی ویشن پرائیوٹ لمیٹڈ، ہوڑہ کے باگنان کے ریولیشن مارکیٹنگ کنسیپٹ، بشنو پور کا ہاسپر مائیکرو فنانس سوشل ویلفیئر ٹرسٹ وغیرہ ان کے علاوہ مشرقی مدنا پور، مرشد آباد، بیر بھوم، کوچ بہار۔ ان سارے ضلع سے بھی لا تعداد شکایتیں سی بی آئی کو ملی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.