کولکاتا 13جون : سپریم کورٹ کی 2014کی ہداےت پر سی بی آئی نے مغربی بنگال میںچٹ فنڈ گھپلے کے تعلق سے 7کےس درج کئے ہیں جس میں چھان بین ہو گی ۔ پہلا کےس ابتدائی طور پررجسٹر کےا گےا تھا 6مبےنہ طور پر ملوث افراد کے خلاف جنوبی 24پرگنہ میں 2013میں ۔ اےسا الزام عائد کےا گےا کہ انہوںنے ےہ وعدہ کر کے فنڈ اکٹھا کےا تھا کہ ان کی سرماےہ کاری کے عوض میں انہیں بھاری منافع حاصل ہو گا ۔ انہوں نے اےک سوشل وےلفےئر فنڈ ٹرسٹ جس کانام ہاسپر مائکروفنانس انسٹی ٹےوشن تھا ۔ اسی فنانس کمپنی کے نام سے انہوں نے لوگو ں سے بھاری فنڈ اکٹھا کےا تھا ۔ 5دیگر ملوث افراد جس میں ڈائرکٹر اےم پی بی مارکےٹنگ سر ویزےز بھی شامل تھے ان کو کہا گےا مئی 2013میں جس کے بعد سی بی آئی نے اس کےس کو اپنے ہاتھوں میں لے لےا تھا جس میں سرماےہ کاروں کے ساتھ دھوکا دہی کی گئی تھی ۔ اےک دوسرا کےس 4ملوث افراد کے تحت درج کےا گےا تھا جو لوگ فےوچر مارگ رےالٹی لمیٹےڈ کے ڈائرکٹر س تھے۔ ان چاروں کا کےس کولکاتا میں 2014کے اپریل میں درج کےا گےا تھا ۔ آر ٹی سی رئیل ٹرےڈ انڈےا لمیٹےڈ کے خلاف چو تھے کیس کی چھان بین کر رہی تھی جو ابتدا میں مئی 2013میں شمالی 24پرگنہ رجسٹر کےا گےا تھا ۔ الزام ہے کہ اس کمپنی میں جن لوگوںنے سرماےہ کاری کی تھی ان کے روہئے خرد برد کر دئے گئے تھے ۔ فنڈس وغےرہ تقریبا ً 15 کروڑ رپئے حاصل کئے گئے جو اےک دوسری کمپنی کے ذریعہ عمل میں آےا ۔ اےک اور کمپنی جس کا نام رےولےوشن مارکےٹنگ کنسپٹ انڈےا پرائیوٹ لمیٹےڈتھا اس کے چےئر مین کم مےنےجنگ ڈائرکٹر کو سی بی آئی نے بک کےا جب ان کے خلاف ہوڑہ میں نومبر2013میں اےف آئی آر درج کےا گےا تھا ۔ چھٹا کےس دو افرادکے خلاف دھوکہ دہی کے سلسلے میں رجسٹر کےا گےا تھا جس میں اےک کمپنی روسائین اگر ٹےک انڈےا لمیٹےڈ بے بھاری رقم کی واپسی کے وعدے پر لاکھوں کے فنڈ اکٹھا کئے تھے ۔ ساتواں کےس تین ٹھگوں کے خلاف تھا سورےا جن کلےان سمےتی نامی اکمپنی نے چار برسوں میں سبھاش پلی علاقے میں بھاری رقم کی واپسی کے وعدے پر اکٹھا کےا تھا ۔ ےہ کےس 2013 کو مئی میں کولکاتا پولس نے رجسٹر کےا تھا ۔
Comments are closed.