کولکاتا12 اکتوبر: پوجا سے پہلے ہی کولکاتا میں بھیانک آتشزدگی ، چیت پور کے پناپٹی علاقے کے ایک پلاسٹک گودام میں زبردست آتشزدگی کی واردات پیش آئی لگ بھگ 16 انجن کے ذریعہ دمکل کے عملے آگ بجھانے میںجٹے رہے۔ سوموار کی دوپہر 12 بجے اس گودام میں آگ لگنے سے پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی، جس گودام میں آگ لگی ہے وہ گھنی آبادی کے عین وسط میں ہے۔ اسی لئے دمکل والوں کو آگ پرقابو پانے میں مشکل ہورہی تھی۔ نتیجہ کار آگ تیزی سے اطراف میں بھی پھیلنے لگی ۔ مگراس آگ کو پھیلنے سے روکنے کی بھی بھرپور کوششیں وہاں کے لوگ کرتے دیکھے گئے ۔ یہ آگ کیسے لگی یہ تو بھی تک راز میں ہی ہے مگر بھیانک آگ سے آس پاس کے لوگوں میں ڈرسا سماگیا۔ دمکل والے اب اس چھان بین میں بھی مصروف ہیں کہ اس گودام میں آگ بجھانے والا آلہ تھا بھی یانہیں۔
دمکل کے جانفشا و جرا¿ت مند اہلکاروں نے پورے تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا، دمکل کے ایک اعلیٰ آفیسر کایہ کہنا ہے کہ آگ پرکلی طورپر قابو پالیاگیا ہے۔ مگرآگ لگی کیسے یہ پتہ چلانا ابھی باقی ہے ، بتایاجاتاہے کہ چیت پور کے اطراف میں کارخانے لاتعداد ہیں جیسے ہی ایک کارخانے میں آگ لگی سبھی کے اندر ڈر سماگیا۔ پھر بھی ایک بڑاحادثہ ٹل گیا۔ کیوں کہ گھنی آبادی تک آگ کے شعلے کی لپک ناکام رہ گئی۔ فاضل انجن کی مدد سے آگ پرقابو پورے تین گھنٹے بعد پایا گیا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.