Take a fresh look at your lifestyle.

چوری کے 10لاکھ مالیت کی موبائل سمیت سرغنہ گرفتار

مالدہ،10،جون :بنگلہ دیش اسمگل ہونے والی معروف کمپنیوں کے اینڈرائڈ موبائل کے ساتھ ہی مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کی پولس نے اسمگلر گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ کالیا چک تھانہ کے ماتحت گوپال گنج کے کھودابکساٹولا میں پولس نے منگل کی دیر رات گئے ایک موبائل اسمگلر گروہ کے سرغنہ کو خصوصی کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ اس کے پاس سے معروف کمپنی کے کل 32 اینڈرائڈ موبائل برآمد ہوئے ہیں جسکی بازار میں قیمت تقریباً 10 لاکھ روپے ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق اسمگلر کا نام شاہین اختر ہے۔ وہ ہند بنگلہ دیش سرحد پر واقع چری انت پور گرام پنچایت کے تحت کھودابکساتولا گاو¿ںکا رہائشی ہے۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر منگل کی رات دیر گئے گوپال گنج آو¿ٹ پوسٹ کی پولس نے شاہین کے گھر ایک مہم چلائی اور اسے چوری شدہ اینڈرائڈ موبائل کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ گوپال گنج آو¿ٹ پوسٹ کی پولس نے بتایا کہ شاہین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 413 اور 414 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور اسے کالیاچک تھانہ کے حوالے کردیا گیا ۔ پولس ذرائع کے مطابق یہ مہم گذشتہ دیر رات گوپال گنج آو¿ٹ پوسٹ انچارج رام چندر ساہا اور اے ایس آئی عطاءالرحمن کی قیادت میں چلائی گئی۔ پولس شاہین سے باز پرس کررہی ہے کہ اس نے یہ موبائل کس جگہ سے حاصل کیے ہیں۔ پولس ایک فہرست تیار کر رہی ہے۔ پولس نے اسے بدھ کے روز مالدہ عدالت میں پیش کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.