Take a fresh look at your lifestyle.

چوری کے 4بائیک سمیت تین اسمگلر گرفتار

مالدہ،12،ستمبر:انگلش بازار تھانہ کی پولس نے مالدہ ضلع کے مہدی پور علاقے میں ہند بنگلہ دیش سرحد پر موٹرسائیکلوں کی اسمگلنگ کے دوران مہم چلاتے ہوئے تین اسمگلروں کو چار مسروقہ موٹرسائیکلوں سمیت گرفتار کیاگیا۔ اسی دوران تین دیگر اسمگلروں نے جیسے ہی پولس کیکو دیکھا موقع دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولس نے ان سمگلروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق ، یہ اسمگلر جمعہ کی رات انگریزی بازار تھانہ کے مہدی پور گرام پنچایت کے سید پور کے علاقے میں خصوصی چھاپے کے دوران چوری شدہ موٹرسائیکل کے ساتھ پکڑے گئے۔ جوہند بنگلہ دیش سرحد سے کچھ فاصلے پر واقع ہے۔ جیسے ہی انٹلیجنس کو سرحد پار سے چوری کی گئی موٹرسائیکل بنگلہ دیش اسمگل کرنے کی اطلاع ملی ، پولس مہم چلا کر اسے ناکام بنا دیا۔ پولس ذرائع کے مطابق گرفتار اسمگلروں کے نام سمس الدین شیخ ، ابو سفیان اور راہول شیخ ہیں۔ یہ سبھی تھانہ بشنو نگر کے علاقے شیو پاڑا کے رہائشی ہیں۔ انگلش بازارتھانہ کے پولس آفیسر انیمیش سماج پتی نے بتایا کہ چار مسروقہ موٹرسائیکلوں سمیت تین اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ سب سرحد پار چوری شدہ موٹرسائیکل کی اسمگلنگ کے مقصد کے لئے یہاں جمع ہوئے تھے۔ اس ٹیم میں مزید تین ممبر تھے جو پولس آپریشن کو دیکھتے ہی وہاں سے فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.