Take a fresh look at your lifestyle.

چوری شدہ اسکارپیو کےساتھ ڈرائیور گرفتار

سلی گوڑی،3،نومبر:سلی گوڑی شہر سے ملحق نیو جلپائی گوڑی تھانہ کی سول لباس میںپولس نے مہم چلاکر ڈرائیور کو ایک اسکارپیو گاڑی سمیت گرفتار کیا ہے۔پولس نے سوموار کی شب تین بتی موڑپر ناکہ چیکنگ کے دوران بہار کی نمبر پلیٹ گاڑی کو دیکھ کر روکا اور شک کی بنیاد پر اس سے باز پرس کی۔ پولس نے گفتگو میں تضاد ا ہونے کے بعد ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ گاڑی ڈرائیور محمد معراج عالم سے تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ گاڑی چوری کی گئی ہے۔ منگل کے روز ملزم محمد معراج عالم کو جلپائی گوڑی عدالت میں بھیج دیا گیا۔ گاڑی کی نمبر کی بنیاد پر مالک کی تلاش جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.