Take a fresh look at your lifestyle.

سنیما ہال کھولنے کیلئے بنگالی اداکارو ایم پی نے مرکزی حکومت سے اپیل کی

کولکاتا،31اگست: بنگالی فلم ا نڈسٹری کے چار معروف چہروں میں سے تین اداکار ابھی ترنمول پارٹی کے ایم پی ہیں اور ان تینوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ کوویڈ-۹۱ کے تمام حفاظتی تدابیر کو عمل میں لاتے ہوئے اب سنیما گھروں کو کھول دیا جائے کیونکہ اس نازک حالات میں سنیما گھر کے مالکان کے ساتھ ملازمین کو بھی مالی حالت نہایت ہی دگر گوں ہیں۔ انڈسٹری ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اداکار اور ایم پی نے ٹالی ووڈ سے تعلق رکھنے پر ہی یہ درخواست کی ہے نا ہی انہوں نے اپنی سیاسی حیثیت کا استعمال کیا۔ بنگلہ فلموں کے نمایاں اداکار دیب، بشیر ہا کی ایم پی نصرت جہاں اور جادب پور حلقے کے ایم پی سیمی چکرورتی نے مرکزی حکومت سے ایک ساتھ درخواست کی ہے کہ وبنگال کے سنیما گھروں کو اب دوبارہ سے کھولنے کی جازت دیدیں۔ تا کہ سنیما گھروں کے مالکان اور کام کرنے والے ملازمین کی جو مالیاتی تنگ دستی ہے وہ دو رہوجائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ستمبر تک کھولنے کی اجازت دیدی جائے تو بہت بڑا کرم ہوگا مگر ہوم منسٹری نے ابھی تک اپنی جانب سے کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔ اس وقت250سے زیادہ متفرقات کام کرنے والے لوگ نہایت ہی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اسی کے ساتھ سنیما گھرتوں کے مالکان کی بھی حالت زیادہ اچھی نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.