Take a fresh look at your lifestyle.

آئندہ الیکشن میں کامیابی پر راشن ، تعلیم اور صحت مفت:ممتا

0

کولکاتا۔ 21جولائی :یوم شہیدا ءکے موقع پر منچ سے ورچیول میٹنگ کے ذریعہ ممتا بنرجی نے پورے اعتمادسے بنگال کے لوگوں کو خوشخبری سنائی کہ اگر ان کی حکومت 2021میں بنتی ہے تو پھر ان کی حکومت کی جانب سے ریاست کے لوگ پور ی زندگی مفت میں راشن پاتے رہیں گے مفت میں تعلیم اور صحت کا تحفظ ملے گا ۔ اس بار یوم شہیداءکی نوعیت بالکل ہی الگ تھی ۔ ممتا بنرجی نے ورچیول میٹنگ کے ذریعہ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اس کے بعد انہوںنے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے یہ پروگرام دھرمتلہ میں نہیں کیا۔ مگر انہوںنے کہا کہ ہم لوگوں کو اب 2021کے اسمبلی الیکشن پر نظر رکھنا چاہئے ۔ اسی میں کامیابی کا پورا انحصار ہے ۔ اگر 2021میں ہم لوگوں نے حکومت بنالی تو یہ تاریخی فتح ہوگی۔ اور کرونا وائرس کے چنگل سے ہم لوگ نکل جائیں گے ۔ ممتا بنرجی نے پورے اعتماد سے لوگوں سے وعدہ کیا کہ اگر اس بار ہماری حکومت بنی تو بنگال کے لوگ پوری زندگی مفت میں راشن ، تعلیم اور صحت کے تحفظ کی کی سہولتیں پائیں گے ۔ اب ان کاموں کیلئے روپئے کہاں سے آئیں گے اس کی فکر کرنے کی ضرور ت نہیں جو بھی اس ریاست کی آمدنی ہوگی سبھی غریب و بے سہارا لوگوں میں بانٹ دیا جائے گا ۔ کیونکہ میں انسانی فلاح و بہبودگی کیلئے کام کررہی ہوں اسی کام پر خود کو قربان کر دوں گی ۔ پھر اس کے بعد مخالف پارٹیوں کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف اور میری حکومت کے خلاف افواہیں پھیلائی جارہی ہیں مگر جو ترقیاتی کام ہماری حکومت نے کی ہے ۔ کوئی بھی اس کی پذیرائی نہیں کررہا ہے ۔ میں پوچھتی ہوں کہ ایسی حکومت کہاں ملے گی جو لاک ڈاﺅن میں تباہ حال لوگوں کو معقول معاوضہ بھی ہماری حکومت نے دی اور یہ ہم لوگوں نے کردکھایا بی جے پی کے جھانسے میں آنے سے بچیئے اور صرف ترنمول پارٹی کو اپنا ہمدرد جانیں اور اسی کو منتخب کریں اسی میں سبھوں کی بھلا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.