Take a fresh look at your lifestyle.

کالج میں آن لائن داخلے کی تاریخ میں30 اکتوبر تک توسیع

کولکاتا،22،ستمبر:کویڈ 19 کے بحران کے پیش نظر بنگال حکومت نے کالج میں آن لائن داخلے کے عمل کو 30 اکتوبر تک بڑھا دیا ہے۔ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے یہ معلومات دی۔انہوں نے کہا کہ بہت سارے کالج ایسے ہیں جہاں ابھی بھی آن لائن داخلے کے عمل کے حوالے سے دشواری باقی ہے۔ ابھی کچھ کالجوں میں نشستیں خالی ہیں اور کچھ کالجوں میں نشستوں کی قلت ہے۔ بہت سے ایسے طلبا ہیں جو آن لائن درخواست کے عمل میں حصہ نہیں لے سکے ہیں۔ ان تمام معاملات کے پیش نظر داخلہ کے عمل کو 30 اکتوبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آج اس کی ہدایت نامہ بھی جاری کیا جائے گا۔ پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہوگی کہ کوئی بھی طالب علم تعلیم سے محروم نہ رہے۔ اگر کسی کو داخلے میں کوئی پریشانی ہے تو وہ اپنا مسئلہ محکمہ تعلیم کو بتا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کلکتہ یونیورسٹی (سی یو) نے سوموار کے روز کہا تھا کہ گریجویشن کے آخری سمسٹر کے طلبا کو ان کے گھر سے آن لائن امتحان کے دوران سوالیہ پیپر کے جواب دینے کےلئے دو گھنٹے دیئے جائیں گے۔ وائس چانسلر سونالی چکرورتی بنرجی نے سی یو سے وابستہ کالجوں کے پرنسپل سے ملاقات کے بعد کہا کہ سوالات امتحان شروع ہونے سے قبل ہی واٹس ایپ / ای میل کے ذریعہ طلبا کو بھیجے جائیں گے اور ان کے پاس اس کے جواب دینے کےلئے دو گھنٹے دئے جائیں گیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم جوابات اپ لوڈ کرنے کےلئے 30 منٹ کا اضافی وقت شامل کر رہے ہیں لیکن اس سے زیادہ نہیں۔اگر کسی طالب علم کو نیٹ ورک کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ، وہ اسے اپنے کالج کے سامنے اٹھانا پڑے گا۔ یہ امتحانات یکم سے 8 اکتوبر کے درمیان ہوں گے اور کالج 18 اکتوبر تک یونیورسٹی کو نتائج بھیجیں گے۔ذہن نشیں رہے کہ اس سے قبل ، یونیورسٹی نے کہا تھا کہ طلباءکو ان امتحانات کے سوالیہ پیپر کا جواب دینے کےلئے 24 گھنٹے دیئے جائیں گے ، جس پر ماہرین تعلیم کے ایک حصے نے سخت تنقید کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.