علی پور دوار 16ستمبر: آل بنگلہ ترنمول کسان کھیت مزدور کانگریسنے مرکزی حکومت کی زراعت مخالف پالیسیوں کے خلاف بدھ کے روز مظاہرہ کےا۔ تنظیم کے ممبران آج فاکھےت کھلےانوں میں گئے اور مرکزی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ان لوگوں نے مرکزی حکومت کی زراعت مخالف پالیسی اور کھاد میں دی جانے والی سبسڈی کے خاتمے کے خلاف نعرے لگائے۔ تنظیم کے ممبروں نے بنگال کو زرعی ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکز کے اس اقدام سے اس ریاست کے کسانوں کو نقصان ہوگا۔ اس کے ساتھ ، وہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور سماجی تحفظ کے منصوبے میں کسانوں کو مالی امداد فراہم نہ کرنے کے خلاف بھی احتجاج کر رہے تھے۔ تنظیم کے ممبران نے آج علی پوردوار ضلع کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ پوری ریاست میں احتجاج کیا۔ تنظیم کی جانب سے مرکز کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آج ضلع کے تمام علاقوں خصوصاً مداری ہاٹ ، بیرپارہ بلاک کے مختلف علاقے اور علی پوردوار کے2نمبر بلاک میں مظاہرے کیے گئے۔
Comments are closed.