آسنسول،13اکتوبر:مغربی بنگال پردیش کانگریس پارٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے نئی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے اضلاع میں کانگریس پارٹی کے نئے صدور کے ناموں کا اعلان کیا گیا ان میں مغربی بر دوان ضلع کی کانگریس پارٹی کے نئے صدر کا بھی اعلان ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی الیکشن کے مد نظر بڑے پیمانے پر پھیر بدل کئے گئے ہیں مغربی بر دوان ضلع سمیت ریاست کے تمام ا ضلاع کے صدر بدلے گئے ہیں مغربی بر دوان ضلع کے مز دور کانگریس قائد دیواسش چکر ورتی کو نیا صدر بنایا گیا ہے اس سے قبل بھی دیواسش چکر وری مغربی بر دوان ضلع کانگریس پارٹی کے صدر تھے ایک بار پھر ان پر اعتماد بحال کرتے۷ ہوئے صدر کے عہدے پر لایا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق ڈیڑھ سال بعد دیواسش چکر ورتی دوبار صدر منتخب ہوئے ہیں جس سے ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر ہے موجودہ ضلع صدر کانگریس ترون رائے کو عہدے سے ہٹا کر نئے صدر کے طور پر دیواسش چکر ورتی کو موقع دیا گیا ہے دیواسش چکر ورتی نے اس نئی ذمہ داری کے تعلق سے کہا کہ پارٹی نے مجھ پر اعتماد کیا ہے ان پریوار اترنے کی حتی الامکان ہماری کوشش رہے گی اور اسمبلی الیکشن کے لئے پوری تیاری کی جا ئے گی بوتھ سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے تیاریاں کی جا ئے گی اطلاع کے مطابق دیواسش چکر ورتی اسپات نگر کے رہنے والے ہیں ٹریڈ یونین رہنما مانے جاتے ہیں کانگریس نے ان پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مغربی بر دوان ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر نامزد کیا ایس ایم مصطفی نارتھ بلاک کانگریس صدر نے کہا کہ دیواسش چکر ورتی کے ساتھ ہم لوگوں نے کام کیا ہے اسمبلی الیکشن اور کارپوریشن انتخاب کے مد نظر پارٹی کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترون رائے کو کانگریس کی الیکشن کمیٹی میں نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ محمد شاہد پرویز سکریٹری ضلع کانگریس نے کہا کہ دیواسش چکر ورتی کو دوسری بار صدر نامزد کیا گیا ہے دو انتخابات اسمبلی اور کارپوریشن سامنے ہے نئے صدر تمام نئے پرانے ورکروں رہنماو¿ں قائدین کو لے کر الیکشن کے لئے لائحہ عمل بنائیں اور عوام رشتہ کو مضبوطی کرنے کے لئے متحرک ہو انہوں نے کہا کہ کانگریس میں میں نے اپنی زندگی وقف کر دیا ہے کانگریس سے گہرا تعلق رکھتا ہوں پارٹی رہنماو¿ں کو چاہئے کہ سبھی لیڈران پر تو جہ مبذول کرے محنتی او رپر خلوص کارکنان رہنماو¿ں کی پذیرائی بہت ضروری ہے۔
Comments are closed.