Take a fresh look at your lifestyle.

مٹیابرج : کانگریس کے 200 ورکرس ترنمول میں شامل

کولکاتا 13 جولائی: مٹیابرج میں کانگریس کے 200 ورکروں نے ترنمول ایم ایل اے عبدالخالق ملا کی قیادت میں وارڈ 141 کے معروف سماجی کارکن و ترنمول صدر محمد خورشید رضوی کی موجودگی میں پارٹی کی شمولیت اختیار کی ۔ تفصیل کے مطابق مٹیابرج برجونالہ کے سرگرم کانگریسی علاقائی لیڈران عبدالحمید ،محمد شمیم اور منا جیسے فعال لوگوں نے ترنمول کانگریس کی ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر کانگریس چھوڑکر ترنمول کا دامن تھاما ہے جبکہ اس تعلق سے ایم ایل اے مٹیابرج عبدالخالق ملا نے انکا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ جس طرح سے مغربی بنگال کی موجودہ ترنمول حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر کام کررہی وہ آگے بھی بالکل اسی طرح گامزن رہے گی کیونکہ یہ عام لوگوں کی سرکار ہے دوسری جانب سے اس ضمن میں ترنمول لیڈر محمد خورشید رضوی نے بھی نئے لوگوں کے شامل ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں سے ہمارے حوصلے کو مزید تقویت ملے گی ساتھ ہی انہیں پوری امید ہے کہ لوگ اپنے علاقے کے موجودہ ترقی کو دیکھتے ہوئے مزید لوگ شامل ہونگے ۔تاکہ دیگرپریشانیوں کو حل کیا جاسکے تاہم اس پروگرام میں محمد حامد عرف چھوٹکا و دیگر اہم چہرے بھی وہاں موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.