Take a fresh look at your lifestyle.

مغربی بنگال کانگریس صدر کیلئے پردیپ بھٹاچاریہ کی حمایت میں راہول اورسونیا گاندھی کو خط

کولکاتا،7،ستمبر:سومن مترا کی موت کے بعد مغربی بنگال کانگریس صدرکی کرسی خالی پڑی کرسی کو پر کرنے کیلئے ایک طرف ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عبدالمنان نے سونیا گاندھی کو خط لکھکر پارلیمینٹ میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی سفارش کی تھی تو ونہیں اب آنجہانی صدر سومن مترا کی کمیٹی میں نائب صدر اور اے ائی سی سی کے ممبر محمد مختار نے پردیپ بھٹاچاریہ کو پھر سے ذمہ داری دینے کی مانگ کرتے ہوئے کانگریس ہائی کمان سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو گزشتہ روز ایک خط بذریعہ ای میل کیا یے جس میں انہوں نے پارٹی اعلیٰ ٰکمان سے گزارش کی ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی ماحول میں جس طرح سے بھگوابریگیڈ اپنے جملے سے زہر گھول رہا ہے اس کیلئے پارلیمنٹ میں ادھیر رنجن چودھری جیسے بے باک لیڈر کی موجودگی زیادہ ضروری ہے جبکہ مغربی بنگال میں اس زعفرانی گروپ کو بندش لگانے کیلئے راجیا سبھا ممبر پردیپ بھٹاچاریہ جیسے تجربہ کار سیاستداں کی ضرورت ہے جو حالات کو دیکھتے ہوئے پورے تحمل کے ساتھ ٹھوس منصوبہ بندی کرسکے تاہم اس تعلق سے محمد مختار نے نامہ نگار کو بتایا کہ پردیپ بھٹاچاریہ ایک جہاندیدہ لیڈر ہیں ۔جن کی پکڑ سماج کے ہر طبقے میں ہونے کے علاوہ ریاست میں سرگرم ہر سیاسی پارٹی سے بہتر بنے ہوئے ہیں اور بنگال بی جے پی جس طرح اپنے پاو¿ں پھیلانے میں مصروف ہے اسے روکنے میں پردیپ بھٹاچاریہ کی موجودگی لازمی ہے محمد مختار نے مزید کہا کہ سومن مترا کے بعد یہ دوسرے لیڈر ہیں جو پارٹی کارکنان کے ہر چھوٹے بڑے لیڈر اور ورکرس سے نا صرف ملتے ہیں بلکہ انکے مسائل کو سنکر حل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں جس کی وجہ کرکانگریس ورکرس بھی انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.