Take a fresh look at your lifestyle.

لیفٹ- کانگریس کی ریلی کو پولس نے روکا

کولکاتا،3،اکتوبر:ہاتھرس اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کی مخالفت میں آج لیفٹ۔ کانگریس کی مشترکہ ریلی کو پولس نے راستے میں ہی روک دیا۔ لہٰذا پولس کے رول پر ناراض کانگریس اور لیفٹ پارٹیوں کے ورکرس نے دھرم تلہ میں ہی زبردست مظاہرہ کیا۔ حالانکہ ریلی تھی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف مگر ریلی کو منظوری نہ دینے کی مخالفت میں ریاستی ترنمول حکومت کی خلاف بھی نعرے بازی کی دوسری وجہ بن گئی۔ واضح رہے کہ مولا علی سے دھرم تلہ تک کانگریس اور لیفٹ پارٹیوں نے مشترکہ طور پر ہاتھرس معاملے کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جسے پولس نے راستے میں ہی روک دیا گیا۔ اس بارے میں پولس کا یہ کہنا ہے کہ چونکہ آج ترنمول کانگریس نے بھی ریلی نکالی اور کانگریس۔ لیفٹ نے بھی ریلی نکالی۔ دو ریلی سے شہر کا ٹریفک نظام درہم برہم ہوجاتا اور عوام کو پریشانی ہوتی اس لئے ہمیں راستے میں ہی اٹکانا پڑا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.