Take a fresh look at your lifestyle.

کانگریس کے ایم ایل اے قاضی عبد الرحیم ترنمول کانگریس میں شامل

کولکاتا ، 7 نومبر: مغربی بنگال میں بدوریہ اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے اراکین اسمبلی نے اپنے حامیوں کے ساتھ ہفتے کے روز یہاں حکمراں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ بدوریہ کے ایم ایل اے قاضی عبد الرحیم نے یہاں ترنمول کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کی رکنیت لی۔ سینئر وزراءفرہاد حکیم اور پارتھو چٹرجی وہاں موجود تھے۔ رحیم نے اس موقع پر کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بی جے پی کے خلاف جدوجہد میں دیدی (وزیر اعلی ممتا بنرجی) ہی امید کی کرن ہیں۔اسی لئے میں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے ترنمول کانگریس میں شامل ہورہا ہوں۔کانگریس کے سینئر رہنما منوج چکرورتی نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں کانگریس اور سی پی آئی کے ممبران کو شامل کرنا حکمراں جماعت کے اس ارادے کی عکاسی کرتا ہے۔ سیکولر قوتوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ کانگریس نے سنہ 2016 کے اسمبلی انتخابات میں 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن اب تک پارٹی کے 18 ایم ایل اے ترنمول کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔ رحیم کے علاوہ بی جے پی مہیلا مورچہ کی سابق نائب صدر ممیتا باسو چکرورتی اور کچھ ریٹائرڈ بیوروکریٹس بھی پارٹی میں شامل ہوئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.