کوچ بہار،03،جون :کوچ بہار ضلع میں کورونا کے 16 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے چار پولی ٹیکنک کالج کے قرنطین مرکز میں تھے۔ اس کے ساتھ ہی کوچ بہار ضلع میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ 26 افراد کی دوسری تحقیقاتی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔ اس کے بعدفی الحال ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 106 ہو گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق نئے پائے جانے والے زیادہ تر کورونا سے متاثرہ افراد مہاجر مزدور ہیں۔ تاہم کل رات محکمہ صحت نے ضلع کے 26 کورونا مریضوں کو مکمل طور پر صحتمند قرار دیا تھا۔ ان افراد کو کل رات کوہی سلی گوڑی کے کویڈ اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ وہ سب کوچ بہار واپس آگئے ہیں۔
Comments are closed.