بدھاننگر 6 اگست: کل وارڈ میں کرونا کے 35مریض ۔ ان میں 6وارڈ نے پورے دم دم کو ہی الٹ دےا ۔ ان 6وارڈوں میں اس وقت 1000سے زائد لوگ کرونا مرض کے شکار ہو چکے ہیں ۔ ہر فےملی کے 4لو اس منحوس وبائی مرض میں مبتال ہیں ۔ مےونسپل کارپورےشن کےا علیٰ افسران نے ےہ جواز پیش کےا ہے کہ دکھن دم دم کے زےادہ تر لوگ حفاظتی تدابیر کی دھجےاں اڑا رہے ہیں جو بھی ہداےت حکومت کی طرف سے عائد کی گئی ہیں اےک کی بھی ےہ لوگ پاسداری نہیں کر رہے ہیں ۔ اس وقت وارڈ نمبر سلسلہ وار 34,30,29,27,9اور 35 میں کورونا وائرس کے شکار لاتعداد لوگ ہیں اور اس مرض میں سب سے زےادہ تعداد بانگوڑ والے بڑے رہائش علاقے میں ہیںجو وارڈ نمبر 29میں آتا ہے ۔ 34نمبرو ارڈ میں 140لوگ اس جان لےوا مرض میں پڑے ہوئے ہیں اس کے بعداس کے بعد35نمبر وارڈ دکھن داڑی کا علاقہ ۔ اس گھنی آبادی والے علاقے میں بستی کے کل 100لوگ سے بھی زےادہ اس مرض کے شکار ہیں ۔ پھر 9نمبر وارڈ کے ناگر بازار کے موتی جھیل و بانگور جےسور روڈ کے ڈائمنڈ پلازہ رہائشی مکانات میں بے شمار لوگ اس مرض کے ہاتھوں ہواس باختہ ہیں ۔ کارپورےشن کے اہلکاروں کا ےہ کہنا ہے کہ ےہ مرض تےزی سے ان وارڈ کو پنے شکنجے میں کستا جا رہا ہے ۔ اگر ےہ لوگ حفاظتی تدابیر پر کاربند رہتے تو اس مرض کو پھےلنے سے روکا جا سکتا تھا ۔ گذشتہ 24گھنٹے کے اندر بدھان نگر مےونسپل حلقے میں مریضوں کی کل تعداد 102ہونے کے بعد کل تعداد 2297تک جا چکی ہے ۔
Comments are closed.