Take a fresh look at your lifestyle.

علی پوردوار ضلع میں کورونا کا ایک اور کیس

علی پوردوار ،یکم جون : کرونا کا ایک اور کیس علی پوردوار ضلع میں سامنے آیا ہے۔ ضلع کے سوناپور کا رہائشی ، جو حال ہی میں مہاراشٹر سے واپس آیا تھا ، اسے بخار کے سبب ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کا نمونہ تفتیش کے لئے بھیجا گیا تھا۔ نارتھ بنگال میڈیکل کالج ذرائع کے مطابق اس رات اس رپورٹ کو مثبت پایا گیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی اسے کوویڈ اسپتال بھیجنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف علی پوردوار ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.