Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا مریضوں کو اسپتال پہنچانے کےلئے ایمبولنس سروس شروع

انگلش بازار،27جولائی: انگلش بازار میونسپلٹی کی جانب سے کورونا مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کےلئے ایک ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ ایمبولینس سروس سوموار کی دوپہر انگلش بازار کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کے چیئرمین نہار گھوش اور بورڈ کے ممبر ببلا سرکار کی موجودگی میں شروع کیا گیا ۔ سوموار کے روز بورڈ آف میونسپل ایڈمنسٹریٹرز کے ممبروں نے سبز پرچم دکھا کر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا۔ انگلش بازار میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کے ممبر ببلہ سرکار نے بتایا کہ میونسپلٹی کی جانب سے گذشتہ ماہ کورونا مریضوں کے قریبی میڈیکل سنٹر پہنچنے کےلئے ایک ایمبولینس مہیا کی گئی تھی ، آج اس کام کے لئے ایک اور ایمبولینس تفویض کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینسوں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے کورونا مریضوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.