Take a fresh look at your lifestyle.

چارافراد کورونا مثبت پائے جانے سے خوف و ہراس

علی پور دوار،29 مئی : علی پوردوار ضلع کے پھالا کاٹا کے جتیشور میں کورونا کے چار معاملے سامنے آنے کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کورونا انفیکشن کی روک تھام کےلئے انتظامیہ نے علاقے میں نگرانی بڑھا دی ہے۔ لاک ڈاﺅن کے سبب لوگ گھروں میں بند ہیں۔ سڑکیں ویران ہیں۔ دکانیں ، مارکیٹ ،ہال وغیرہ بھی بند ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز علی پوردوار ضلع کے پھالاکاٹا بلاک کے چار افراد کی کورونا رپورٹ کو مثبت پایا گیا تھا۔ چاروں افراد کوسلی گوڑی کے کویڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ سب جتیشور قرنطین مرکز میں زیر علاج ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.