کولکاتا پولس کے جوائنٹ کمشنر بھی کورونا سے متاثر
کولکاتا۔ 13اگست : بنگال میں کرونا کا عذاب دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے اور لا تعداد لوگ اس وبائی مرض کی لپیٹ میں آرہے ہیں علاوہ ازیں اس مہلک مرض کی زد میں آکر کئی پولس اہلکار بھی اپنی جان گنوا رہے ہیں نیز لا تعداد پولس اس مرض کے شکار ہوئے ہیں ۔ اس بار کولکاتا پولس کے جوائنٹ کمشنر شوبھنکر سنہا سرکار بھی اس موذی مرض کے چنگل میں آگئے ہیں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ان کو کئی دنوں سے بخار کی شکایت تھی پھر جمعرات کو ان کا ٹسٹ ہوا جو پازیٹو نکلا ۔ اس وقت وہ ہوم قرنطین میں ہیں اور ان کے تعلقات میں جو بھی آئے ہیں ان کا پتہ چلایا جارہا ہے اسی اثناءاس مہلک مرض سے نجات حاصل کرنے کیلئے یہاں کے عملے اور اعلیٰ افسران کئی موثر اقدامات بھی کئے ہیں ۔ لال بازار نے تھانہ کے اندر سے بیرک کو منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اگر یہ کام نہ ہوا تو تھانے کے باہر عارضی کیمپ بنایا جائے گا ۔ اس کیمپ سے جو تھانے میں آئیں گے ان سے ہی گفتگو کی جائے گی ۔ اب تھانے سے متصل جگہ پر بیرک کو منتقل کرنے کیلئے معقول جگہ کی تلاش کی جارہی ہے اگرعدم دستیابی ہوئی تو تھانے کے باہر عارضی کیمپ بنایا جائے گا۔
Comments are closed.