Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا انجیکشن کو لیکر افواہ پھیلانے کے الزام میں 2گرفتار

کالیا گنج 17اپریل : کالیا گنج تھانہ کی پولس نے دو نوجوانوں کو کورونا وائرس کے انجیکشن کے متعلق افواہ پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔جمعرات کی رات پولس نے ان دونوں ملزمین کو حراست میں لیا۔ پولس نے بتایا کہ ملزمان کے نام فقیر محلدار (36) اور پون برمن (26) ہیں۔ ان میں سے فقیر محلدار کالیا گنج شہر کے 6 نمبر وارڈ کے تحت رشید پورکا رہائشی ہے جبکہ پون برمن دھنکیل گرام پنچایت کے بالاس گاو¿ں کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔پولس نے دونوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔جمعہ کو پولس نے ان دونوں کو رائے گنج ضلعی عدالت میں پیش کیا۔کالیا گنج تھانہ ذرائع کے مطابق یہ افواہ گذشتہ ایک ہفتے سے کالیا گنج شہر اور دیہی علاقوں میں کرونا کے انجیکشن کے بارے میں سنی جارہی تھی۔اس بارے میں لوگ بہت دہشت زدہ تھے۔پولس ایسے افواہ پھیلانے والے لوگوں کی تلاش میں تھی۔آخر کار جمعرات کی رات پولس نے اسے کورونا کے انجیکشن کے بارے میں افواہیں پھیلانے پر گرفتار کیا۔پولس ذرائع کے مطابق ملزم سے تفتیش کی بنیاد پر مزید دیگر ملزمان کی بھی تلاش کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.