Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا سے متاثر ہوئے جنگی پاڑہ کے ایم ایل اے اور انکا اہلخانہ

             ہگلی 22/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ایک بار پھر ثابت ہوا کہ مرض امیری غریبی ، چھوٹا ، بڑا ، ذات ، دھرم ، مذہب نہیں دیکھتی ہے ۔ وہ کسی کو بھی اپنے گرفت میں لے سکتی ہے ۔  آج ہگلی ضلع جنگی پاڑہ ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے سنہاسیش چکرورتی کے ساتھ انکے تمام گھر والے اہلیہ  ، بچہ ، ساس خسر ، باڈی گارڈ ، ڈرائیور سبھی مثبت پائے گئے ہیں ۔  اس بارے میں کنہائی پور پنچایت کے پردھان اچھے لال یادو نے کہا کہ انکے گھر مکان کو سنیٹائز کیا جارہا ہے ۔  یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کل چنڈی تلہ کے علاقے میں شہید دیوس کی تقریب میں بھی وہ حصہ لئے تھے جہاں ضلع ترنمول صدر بھی تشریف فرما تھے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.