Take a fresh look at your lifestyle.

کوچ بہار میں کورونا کے نئے 29کیس

کوچ بہار02جون :کوچ بہار ضلع میں کورونا کے 29 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ابھی تک ضلع کوچ بہار میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 116 ہوگئی ہے۔ جبکہ 26 مریض صحت مند ہونے کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ چکے ہیں ۔ فی الحال 90 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ کوچ بہار کے ضلعی کلکٹر پون کادیان نے بتایا کہ منگل کو 29 افراد میں کورونا کا انفیکشن پایا گیا تھا۔ وہ سب باہر سے آئے تھے۔ ان میں سے کسی میں بھی کورونا کے علامات نہیں تھیں۔ کورونا مریضوں میںدن ہاٹا 1 کے۔11 دن ہاٹا2کے۔ 15 اورستائی کے 03 مریض شامل ہیں۔ دوسری جانب ضلع انتظامی ذرائع کے مطابق کوچ بہار میں جن 32 افرادکی رپورٹ پہلے مثبت آئی تھیں ، دوسری بار ان سب کے نمونے تفتیش کےلئے بھیجے گئے تھے ، جس میں آج 26 افراد کی رپورٹ منفی آئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.