Take a fresh look at your lifestyle.

علی پور دوارمیںکورونا کے 18نئے معاملے

علی پور دوار،07،جون :علی پوردوار ضلع میں کورونا کے 18 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعدضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت پریشان ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق 18نئے کورونا سے متاثرہ مریض علی پوردوار ضلع کے مختلف قرنطین مراکز میں تھے ۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق 18 نئے میں سے 7 مریض کال چینی بلاک کے مختلف قرنطین مراکز میں تھے جبکہ آٹھ مداری ہاٹ اور دیگر علاقے سے تھے۔ دوسری طرف ایک علی پوردوار دو نمبر بلاک کے تحت قرنطین سنٹر میں رہائش پذیر تھا جبکہ ایک شخص علی پوردوار شہر کے کورنٹائن مرکز میں تھا۔گزشتہ 29 مئی کو ان سب کا نمونہ کورونا تفتیش کےلئے بھیجا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.