Take a fresh look at your lifestyle.

کون نگر کنہائی پور گرام پنچایت کا قابل ستائیس اقدام علاقے میں ہی کوروناٹیسٹ شروع

ہگلی15/جولائی ( محمد شبیب عالم ) پورے ملک کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی کورونا گزشتہ دس دنوں میں بڑی تیزی سے اپنا اثر دیکھایا ہے ۔ جسکی وجہ سے کئی سرکاری و اہم شخصیات جان گنوا چکےہیں ۔ اب اس پر قابو پانے کے لئے مختلف کوششیں کی جارہی ہے ۔ جس میں یہ کوشش بھی جاری ہے ۔ آج کون نگر کے کنہائی پور کاروباری تنظیم ( بیبسائی سمیتی ) کے دفتر میں پرائمری ہیلتھ سینٹر قائم کرکے کورونا ٹیسٹ کیا گیا ۔ کنہائی پور گرام پنچایت کے لوگوں کے صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ اقدامات کیا گیا ۔ یہاں گزشتہ پانچ دنوں سے مقامی لوگوں کا تھوک اور لعاب کی جانچ کی جارہی ہے ۔ کنہائی پور گرام پنچایت کے پردھان اچھے لال یادو نے کہا کہ علاقائی لوگوں کا یہاں ٹیسٹ کیا جارہا ہے ۔ آج بھی پچاس لوگوں کا لعاب ٹیسٹ کےلئے لیا گیا ۔ لوگ اپنا ٹیسٹ علاقے میں ہی کروالیں اسی لئے اس عمل کو شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ کنہائی پور کے مختلف علاقوں میں یہ ابتدائی ہیلتھ سینٹر قائم کیا جائے گا ۔ جہاں تمام طرح کے ٹیسٹ کیئے جائیں گے ۔ انہوں نے اور کہا کہ یہ تمام سیمپل یہاں سے لیکر اسکول آف ٹروپیکل میڈیسن میں بھیجا جائے گا اور وہیں سے اسکی رپورٹ گرام پنچایت کو دی جائے گی ۔ لوگوں کو صحتیاب رکھنے کے لئے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی لگاتار کوششیں کررہی ہیں ۔ انہیں کی ہدایت پر یہاں کورونا ہیلتھ سینٹر قائم کیا گیا ہے ۔ دوسرے علاقوں میں بھی اسطرح کے ہیلتھ سینٹر لگائے جائیں گے تاکہ وقت رہتے لوگوں کی جانچ ہوسکے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.