کولکاتا۔ 16جولائی ۔ کو رونا وائرس کے شکار لوگوں کے علاج کیلئے ریاستی حکومت نے بہت سارے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں مزید چار ہزار مریضوں کیلئے سہولیات کا انتظام کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ریاستی وزیر صحت نے آج نبنو میں بتایا کہ نیل رتن سرکار اور امری۔ ووڈ لینڈ اسپتال میںدیگر سہولیات کا انتظام کیا ہے ۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ دوسری ریاستوں کے مقابلے میں یہاں کے سرکاری اسپتالوں میںکورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے زیادہ اہتمام کیا ہے اور بنگال کے سرکاری اسپتالوں میںکورونا کے مریضوں کیلئے زیادہ بہتر طریقے سے علاج ہورہا ہے ۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد صرف 18فیصد ہے ۔ یہاں 62فیصد مریض مرنے والوں میں وہ شامل ہیںجو بہت ساری بیماریوں سے پریشان تھے بہت سارے اضلاع سے لوگ آکر کولکاتا کے اسپتالوں میںبھرتی ہوتے ہیں کولکاتا کے قصبہ کے گیتانجلی اسٹیڈیم اور جادب پور کے کشور بھارتی اسٹیڈیم میںسیف ہوم تیار کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ ریاست میں اس وقت کل ملاکر 106سیف ہوم ہیں۔
Comments are closed.