Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا کے خوف سے بی ڈی او کو ہی انکے گھر میں ڈھکنے نہیں دیا پھر پولیس نے جو کیا وہ دیکھنے لائق تھا

ہگلی20/جولائی ( محمد شبیب عالم ) یہ واقعہ ہے گوگھاٹ ایک نمبر بلاک علاقے کا جہاں ایک BDO اپنا کمرہ کرایہ پر لے کرتھے ۔ علاقائی لوگوں پر الزام ہےکہ بار بار سمجھانے کے باوجود بھی لوگ مان نہیں رہے تھے اور اور مخالفت شروع کردیئے تھے ۔ مقامی لوگوں کا الزام ہےکہ گوگھاٹ ایک نمبر بلاک دفتر میں کام کرنے والے کئی لوگ کورونا مثبت پائے گئے ہیں ۔ لیکن جب بی ڈی او اس علاقے میں اپنے مکان میں آئے تو لوگوں نے انہیں مکان میں داخل ہونے سے روک لیا اور کہا کہ پہلے رپورٹ دیکھانا ہوگا ۔ اتنے میں آرم باغ تھانے کی پولیس کو اطلاع ملی کہ بی ڈی او کو انکے مکان میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے تو کافی تعداد میں پولیس موقعے پر پہونچ گئی اور علاقائی لوگوں کو سمجھانے کی ناکام کوشش کافی دیر تک کی ۔ انہیں یہ بھی کہا گیا کہ کورونا کے درمیان بی ڈی او اور دیگر افسران آپکی خدمت میں حاضر ہیں ڈیوٹی دے رہے ہیں اور آپ لوگ اسطرح سے انکی خاطر داری کررہے ہیں ۔ انکے مکان میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں ۔ نہیں آپ لوگ ایسا نہیں کرسکتے ۔ ہاں اگر کوئی دشواری ہے مسائل ہیں تو آپ تھانے میں شکایت کرے ضلع انتظامیہ سے شکایت کریں ۔ اتنا کچھ کہنے کے بعد بھی مقامی لوگوں نے انکی باتوں کو سننا پسند نہیں کیا ۔ اسکے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور لاٹھی کا سہارا لیکر مقامی لوگوں پر بھڑ گئی اور جمکر دھلائی کی بس کیا تھا لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے پولیس بھی انہیں گھروں سے ادھر ادھر سے نکال کر خوب خدمت کی ۔ آخر میں پولیس سامنے کھڑی ہوکر بی ڈی او کو انکے مکان میں داخل کروائی ۔ اس معاملے میں پولیس نے کئی لوگوں کو گرفتار بھی کی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد بہتوں نے کہا کہ جو کورونا وارئیرس ہیں انکے خلاف علاقائی لوگوں کی حرکت ٹھیک نہیں تھا ۔ کچھ لوگوں نے تو یہ بھی کہا کہ جہاں فلمی ہستیاں اور سیلیبریٹی اس مرض میں مبتلا ہورہے ہیں انکے لئے دعائیں اور پوجا پاٹھ لوگ کررہے ہیں اور جہاں عام لوگ یا پڑوسیوں کی بات آتی ہے لوگ سب ہمدردی اخلاق بھول کر نفرتیں کرنے لگتے ہیں ۔ ایسا کیوں ؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.