Take a fresh look at your lifestyle.

دنوں48 تک آئی سی یو میں رہنے کے بعد پولس آفیسر نے کورونا کومات دیا

کولکاتا۔ 10اگست: کولکاتا پولس کے ایسٹ ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر اور سالٹ لیگ کے رہنے والے 16جون کو کرونا پازیٹو میں مبتلا ہوکر ای ایم بائی پاس کے ڈیسن اسپتال میں داخل ہوئے ۔ سانس لینے میں تکلیف کی علامت دیکھتے ہی ڈاکٹروں نے انہیں آئی سی یو میں داخل کردیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں ایسٹر کنیو سلیپ اپنسا ، ہائی پوتھا ئیڈوڈ کی طرح اہم مرض لاحق ہوا تھا مگر علاج کے دوران بھی وہ برابر بے چین تھے مگر اس کے باوجود ان کے اندر ہمت بلا کی تھی پورے 48دنوں تک وہ آئی سی یو میں رہے ۔ مگر ایک دن بھی انہیں وینٹلیشن میں نہیں رکھا گیا ڈاکٹروں نے پور ے جی جان سے انہیں بچانے میں لگ گئے تھے ۔ ہائی پیپ مشین کے ذریعہ انہیں آکسیجن بھی دیا جاتا رہا اور ساتھ ہی ضرورت بھر دوائیاں بھی آخر کار 53دنوں کے بعد باہمت آفسر پوری طرح صحت مند ہوکر اپنے گھر واپس آگئے اور سبھوں کو بتایا کہ بیماری یہ تو فطری ہے جو بھی اس بیماری کا شکار ہوا ہے اسے اپنے اندر ہمت و جرائت رکھنی چاہئے اور یہی سوچنا چاہئے کہ یہ تو معمولی بیماری ہے اس کا مجھ پر کوئی بھی دباﺅ نہیں چلے گا ۔ علاوہ ازیں جو بھی احتیاط ہیں ان پر عمل کریں اور ڈاکٹر کی دوائیاں پوری پابندی سے لیں۔ آفیسر نے کرونا کو شکست دے کر وہاں کے ڈاکٹروں کی کوششوں کی بھی سراہنا کی اور ان کے مشکور بھی ہوئے جنہوںنے پورے دم کے ساتھ ان کو بچانے کی کوشش کی ۔ ڈیسن اسپتال کے ڈائریکٹر بھی ان کی صحت یابی کے بعد خوشی کا اظہار کیااور وہاںکے ڈاکٹرو نرسوں کا بھی انہوں نے تعریفیں کیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.