Take a fresh look at your lifestyle.

کرونا کے جنگی ڈاکٹر و نرسوں کیلئے سیف ہاﺅس کی تیاری میں مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج و رکاوٹ پیدا کی

نیو ٹاﺅن ۔ 12اگست ۔ کرونا وائرس سے مقابلہ پر اتری ڈاکٹر س و نرسوں کیلئے سیف ہاﺅس تعمیر کو لے کر نیو ٹاﺅن کے گھونی ۔ جاترا گاچھی روڈ کے باشندوں نے انتظامیہ کے افسران کے سامنے مظاہرہ شروع کردیا اس مظاہرے کو قابو میں کرنے کیلئے پولس بھی آگئی ۔ مگر جب حالات بگڑنے لگے تو بدھان نگر کے پولس کمشنر بھی وہاں چلے آئے ۔ مگر وہاں کے لوگوں نے سیف ہاﺅس کی تعمیر کیلئے اپنے موقف پر سختی سے قائم رہے ۔ ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ لیا تھا کہ ریاست میں سیف ہاﺅس کی تعداد بڑھائی جائے اسی لئے اس جگہ کو نشان زد کیا گیا تھا مگر وہاں کے لوگوں نے حکومت کے اس فیصلے پر ا ڑ گئے کیونکہ رات کو ایک کرونا کے مریض کو وہاں لاکر رکھا گیا تھا کرونا سے جنگ کرنے والے اس ڈاکٹر کو رکھنے پر وہاں کے لوگ غصے سے بھڑک اٹھے اور محکمہ¿ صحت کے افسران کو گھیرے میں لے لیا یہاں تک کے ان کی گاڑی کو بھی نشانہ بنالیا اس کی خبر ملتے ہی یہ ٹاﺅن تھانے سے بھاری تعداد میں پولس وہاں کی حالات کو قابو میں کرنے کیلئے پہنچ گئے ۔ پولس کمشنر بھی فوراً وہاں آگئے بعد میں محکمہ صحت کے افسران نے وہاں کے لوگوں کے مطالبات کو مان کر وہاں سے چلے گئے پھر اس سیف ہاﺅس میںکسی بھی کرونا میں مبتلا ڈاکٹر و نرسوں کو نہیں لایا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.