Take a fresh look at your lifestyle.

کیشٹو پور: اپارٹمینٹ میں معمر کورونا مریضہ کو فلیٹ میں بند کرنے کا شرمناک واقعہ

کولکاتا،4،ستمبر: کیشٹو پور کے گھوش پاڑا میں واقع چترکوٹ دھام اپارٹمینٹ میں ایک ضعیف کورونا کی مریضہ کو بلڈنگ کے ایک شخص نے فلیٹ میں بند کردیا۔ گھنٹوں کورونا کی مریضہ اپنے فلیٹ میں بند رہی۔ مریضہ کے بیٹے سجل کانتی نے جب اپارٹمینٹ کے واٹس اپ گروپ میں اس واقعہ کا ذکر کیا تو سوسائٹی کے کسی بھی ممبر نے سجل کانتی کی ضعیف ماں سے کوئی ہمدردی نہیں دکھائی۔ جب سجل کانتی کو یہ پتہ چلا کہ کس شخص نے اس کی ماں کو فلیٹ میں بند کردیا تو وہ اس شخص سے پوری بات دریافت کی تو اس نے یہ بتایا کہ اپارٹمینٹ کے لوگوں نے اسے ایسا کرنے کو کہا کہ جاکر اس فیملی کے فلیٹ کو بند کر دو اور انہیں فلیٹ سے نکلنے مت دو ورنہ اپارٹمینٹ کے دوسرے لوگ بھی کورونا کے شکار ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ دیپ نامی ایک شخص نے سجل کانتی کی ضعیف ماں کو فلیٹ کےاندر بند کر دیا اور باہر سے فلیٹ کا دروازہ لاک کر دیا۔ جب دیپ سے پوچھا گیا کہ کس کی اجازت سے اس نے ایسی گندی حرکت کی تو اس نے بتایا کہ اپارٹمینٹ کے تمام ممبران کی یہی مرضی تھی اور سب نے مجھے ایسا کرنے کو کہا۔ جبکہ اپارٹمینٹ والوں نے اس معاملے سے اپنا دامن جھاڑ لیا۔ بہرحال اس حرکت نے ثقافت کے شہر کولکاتا کو شرمسار کر دیا۔ اب تک اس طرح کا معاملہ دیہی علاقوں میں سننے کو ملا مگر اب شہر کولکاتا میں بھی اس طرح کا جہالت سے بھرا معاملہ سامنے آنے سے انسانیت پر بدنما داغ لگ گیا۔اس بارے میں سماجی اداروں سے جڑے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ کورونا نے اور لاک ڈاو¿ن نے انسانیت ہی ختم کردی ہے۔ورنہ اس طرح کا معاملہ کبھی بھی ہم نے نہیں سنی۔خیال رہے کہ سجل کانتی نے اپارٹمینٹ والوں کی اس حرکت کو میڈیا کے سامنے پیش کر کے ان کی کند ذہن کی سچائی سے سب کو واقف کرایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.