کولکاتا،16 ستمبر: بنگالیوں کے کلینڈر میں وشوا کرما کے دن کیلئے ہی مختص ہے اس دن جتنے بھی کارخانے اور ادنیٰ قسم کی دکان ہیں سبھی اس دن وشواکرما کا پوجا بڑے ہی اہتمام سے مناتے ہیں اسی دن صبح سے ہی سارے کاروباری اپنے گھر میں اچھے اچھے پکوان بناتے ہیں اور ان کے گھروں میں مہمانوں کا بھی تانتا بندھا رہتا ہے۔ اسی دن دوپہر سے ہی آسمان ہر قسم و ہر رنگ کے پتنگ سے ڈھکا رہتا ہے۔ سبھی پتنگ باز اپنے مکان کی چھت پر سے پورے جوش و خروش سے پتنگ اڑاتے ہیں اور اسی دن مہالیہ کا دن بھی منایا جاتا ہے جس کی وجہ سے تمام بنگالیو ں میں خوشی کا موقع بھی دہرا ہو گیا ہے۔ سبھی ہندو مسلک کے لوگ کنگا کنارے ہندو رسم و رواج کو پورا کریں گے تا کہ ان کے شب و روز یونہی خوش وخرم گزررہے۔ درگا پوجا سے پہلے مہالیہ ہندوو¿ں کا پوجا کا دن ہے اس دن بھی ہندوں کے گھروں میں خوشی کا ماحول رہتا ہے اب جب کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا بدحال ہے مگر ہندوو¿ں کے اندر مہالیہ میں وہی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس بار پوجا میں ہندوو¿ں نے اس مہلک مرض سے نجات پانے کے لئے بھی خصوصی پوجا کا اہتمام کیا ہے مہالیہ جو17ستمبر کو ہے اسی اہتمام سے منایاجائے گا۔
Comments are closed.