کولکاتا 19 ستمبر:پہاڑ و دارجلنگ میںاب رونق بڑھے گی کنچن جنگا کی سفید برف سے بھی سیاح اب لطف اندوز ہوں گے بس انتظار ہے تو ریل کے چلنے کا ۔ دارجلنگ کے صبح کا منظر سبھوں کو بلارہا ہے اب ان دلپذیر مناظروں کو دیکھنے کے لئے تفریح پسند وسیاح بھی بے قرار ہورہے ہیں۔ پہاڑ میں صبح سے لے کر شام کایہ دلفریب منظر ہوتاہے۔ وہ نہایت ہی خوش طبع اوردل کو لبھانے والی ہوتی ہے ہر طرف کہاسے پہاڑوں سے اترکر ٹیڑھے میڑھے راستوں پراترجاتی ہیں۔ اس وقت یہ منظر کتنا حسین لگتاہے جیسے ہی صبح کو بیدار ہوتے ہیں سامن جھروکوں سے سفید برفوں کی تہہ میں کنچن جنگا اپنی دمک کے ساتھ نظر آتاہے۔
کوویڈ-19 کے بحران میں ان پہاڑ دارجلنگ میں سیاحوں کاتانتا لگ بھگ بندھ ہوچکا تھا ان ٹیڑھے میڑھے پگڈنڈیوں میں تفریح پسند لوگوں کی کمی بھی ہوچکی تھی۔ یاد رہے کہ مارچ سے دارجلنگ میں یہ بندی لگی ہوئی تھی سیاح تھم سے گئے تھے اورتمام ذرائع بھی موقوف ہوگئے تھے ۔ اب حالات جیسے جیسے معمول پرآرہے ہیں۔ دارجلنگ کے ہوٹل، و جنگلات کے دروازے بھی کھلتے جارہے ہیں۔ اوردارجلنگ اپنے متوالوں کو مدعو بھی کررہاہے ۔ دارجلنگ لے جانے والے ٹورسٹ وٹراویل کاکاروبار بھی اب تھمنے والا ہے پوجا سے پہلے سیاح اب بکنگ کی کھوج خبر لے رہے ہیں۔ وہاں کی آب وہوا کے متعلق بھی جانکاری لینے میں لگے ہیں۔ کوویڈ-19 میں کمی آنے کی وجہ سے اب سیاحوں کے اندربھی پہاڑوں کی طرف جانے کامن بن رہاہے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.