Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ والی ریاستوں میں بنگال بھی شامل

نئی دہلی 08 اکتوبر (یواین آئی) پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کیرالہ ، کرناٹک اور مغربی بنگال میں سب سے زیادہ کورونا معاملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔اس عرصے کے دوران ، کیرالہ میں کووڈ 19 کے فعال معاملے 4423 اضافے سے 92،246 ہو گئے ، جبکہ کرناٹک میں یہ 1002 بڑھ کر 1،16،172 اور مغربی بنگال میں 373 سے 28361 ہو گئے ۔
جمعرات کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 78،524 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 68،35،656 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 9،02،4425 فعال معاملے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 58،27،704 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1،002 کا اضافہ ہوا ہے اور اس کے بعد ریاست میں اب 1،16،172 فعال واقعات ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 9،574 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 5،42،906 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ، اس عرصے کے دوران ، مریضوں کی تعداد 1263 کم ہوکر فعال معاملے 49،513 ہوگئے ۔ ریاست میں اب تک 8.076 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 6،78،828 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست ، اتر پردیش میں اس عرصے کے دوران 877 مریض کم ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے 43،154 فعال معاملے اور 6.200 اموات ہوئیں جبکہ37497 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال معاملوں کی تعداد 45،135 ہوچکی ہے اور 9984 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5،80،736 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ کیرالہ میں ، فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 92،246 ہوگئی ہے اور 906 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 1،60،253 ہوگئی ہے ۔ اوڈیشہ میں ، فعال مریضوں کی تعداد 26،336 ہوچکی ہے اور 958 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے ٹھیک ہوئے افراد کی تعداد 2،13،672 ہوگئی ہے ۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ، اس عرصے کے دوران 534 فعال معاملوں کی کمی کی وجہ سے یہ تعداد بڑھ کر 22،186 ہوگئی ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 5616 ہوگئی ہے اور اب تک 2،70،305 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے 26،368 فعال معاملے موجود ہیں اور 1201 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس وبا سے 1،79،075 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 28،361 فعال معاملے موجود ہیں اور 5376 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 2،46،767 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔
پنجاب میں فعال کیسوں کی تعداد 11،563 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1،05،585 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3712 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں ، فعال کیسوں کی تعداد 17،522 ہے اور 1،20،267 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ 2518 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ گجرات میں ، 16،485 فعال معاملے ہیں اور 3531 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 1،26،657 افراد بھی اس مرض سے صحت یاب ہوگئے ہیں ۔ بہار میں 11،326 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں 927 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1،79،732 395 افراد بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ابھی تک کورونا کی وبا سے ، راجستھان میں 1590 ، ہریانہ میں 1528 ، جموں وکشمیر میں 1282 ، چھتیس گڑھ میں 1134 ، آسام میں 785 ، جھارکھنڈ میں 767 ، اتراکھنڈ میں 688، پدوچیری میں 551، گوا میں 477 ، تریپورہ میں 304 ، چنڈی گڑھ میں 182 ، ہماچل پردیش میں 231 ، منی پور میں 80 ، لداخ میں 63 ، میگھالیہ میں 60 ، انڈمان اور نیکوبر جزائر میں 54 ، سکم میں 49 ، اروناچل پردیش میں 21 ، ناگالینڈ میں 17 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو موت واقع ہوئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.