Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا دور میں بھی ٹریفک جام سے عوام پریشان

کولکاتا17اکتوبر: ویسے تو ہر سال درگاپوجا کءوجہ سے شہر کا ٹریفک نظام بری طرح مفلوج ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو گھنٹوں ٹریفک جام کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ مگر اس سال بھی ٹریفک جام کا مسئلہ لوگوں کو اسی طرح سے ستارہا ہے جیسا ہر سال ستاتا تھا۔ فی الحال کورونا کا دور ہے اور تعلیمی اداروں کے علاوہ بیشتر ادارے ہنوز بند ہیں۔ اس کے علاوہ پوجا پنڈالوں کی تیاریاں بھی اس سال اس انداز سے نہیں ہوئی پھر بھی شہر کا ہر راستہ اور ہر سڑک ٹریفک جام کی مار جھیل رہا ہے۔سی آر ایو نیو ، اے پی سی روڈ، باگ بازار اسٹریٹ، رابندرا سرانی، کالج اسٹریٹ موڑ، ایم جی روڈ ، بی ٹی روڈ سمیت شہر کی ہر چھوٹی بڑی سڑک ٹریفک جام کی مار جھیل رہی ہے جس سے عوام کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.