Take a fresh look at your lifestyle.

پوجا کے بعد کورونا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ سروے

0

کولکاتا 17اکتوبر: درگا پوجا کی بعد کورونا کا خطرہ بڑھنے کا اندیشہ ہے۔محکمہ صحت کی سروے رپورٹ کے مطابق مارچ سے لےکر اگست تک ریاست مغربی بنگال میں کورونا قابو میں تھی مگر اب یہ بے قابو ہوتی جارہی ہے اور جس طرح سے لوگوں کی بھیڑ سڑکوں اور ہر گلی محلے میں نظر آرہی ہے اس سے تو یہ کہنا مزید آسان ہوگا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونا طے ہے اور کورونا کی وبا کاجال بھی وسیع تر جانا طے ہے۔ ویسے محکمہ صحت کی سروے رپورٹ نے یہ بھی کہا کہ پھر سے لاک ڈاو¿ن کا نفاذ ہوگا اور پھر سے معمولات زندگی ٹھپ ہونے والی ہے۔ ان سب کے باوجود ریاست میں ہر چیز ایسے چل رہا ہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔ خاص کر کے پوجا کی خریداریوں اور پوجا پنڈالوں کءتیاریوں میں لوگ اس قدر مگن ہوچکے ہیں کہ انہیں کسی چیز کی پروا ہی نہیں ہے۔ماسک کااستعمال کرنے والوں کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ لوگ ہر جگہ ہجوم کءشکل میں نظر آرہے ہیں۔ سب لوگ یہ بھولتے جارہے ہیں کہ سماجی دوری بھی کسی قانون کا نام ہے۔ واضح رہے کہ ہر روز کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ہر روز نہ جانے کتنے لوگ کورونا سے ہلاک ہورہے ہیں پھر بھی لوگوں کا اچانک سے لاپروا ہوجانا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کورونا کا خطرہ پھر سے بڑھنے والا ہے اور لاک ڈاو¿ن کا دور پھر سے واپس آنے والا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.